English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملیشیا: سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار

share with us

کولا لمپور:03؍جوالائی 2018(فکروخبر/ذرائع)ملیشیا کے دار الحکومت کولا لمپور میں سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو بد عنوانی کے معاملے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر ان کے دور حکومت میں مبینہ طورپر خطیر رقم کے خرد برد کا الزام عائد نجیب رزاق کے وکیل نے ملیشیا کے معروف نیوز چینل ’’ چینل نیوز ایشیاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سابق وزیراعظم پر بد عنوانی کے کئی الزامات عائد کیے گئے۔ ملیشیا کے انسداد بد عنوانی ایجنسی نے نجیب رزاق کے سوتیلے بیٹے رضا عزیز سے اس معاملے میں تفتیش کی تھی۔ واضح رہے کہ ملیشیا میں انتخابات میں نجیب رزاق کے اتحاد کو شکست کے بعد وزیراعظم مہاتر محمد نے ان کے خلاف بد عنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کروایا تھا۔ انتخابی نتائج کے فوری بعد نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ملیشیا کے دار الحکومت کولا لمپور اور دیگر علاقوں میں ان کی جائیدادوں پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ نجیب رزاق کی رہائش گاہ سے کروڑوں روپیے پر مشتمل زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کو ضبط کیا گیاتھا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا