English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی اپوزیشن کی ریلی پر حملے کی منصوبہ بندی سے ایران کا انکار

share with us

تہران:03؍جوالائی 2018(فکروخبر/ذرائع)جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران اس طرح کی کسی بھی سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے ہر سطح پر مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فرانس میں ایک ایرانی نزاد جوڑے کو ایک ایرانی اپوزیشن گروپ کی ریلی میں بم دھماکہ کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔اس کے ایک ایرانی سفارت کار سمیت چھ ایسے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن پر شبہ ہے کہ وہ فرانس میں ایرانی اپوزیشن کی ریلی پر دہشت گردانہ حملہ کرسکتے تھے۔ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ ہفتے کے روز پیرس کے قریبی علاقے میں جلاوطن ایرانی اپوزیشن گروپ پیپلز گروپ مجاہدین آف ایران کی طرف سے منعقد کردہ ایک ریلی میں بم نصب کرنا چاہتے تھے۔
واضح رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی آج کل دو روزہ دورے پر یورپ میں ہیں۔ بدھ کے روز ایرانی صدر آسٹریا کا دورہ کرنے والے ہیں، آج وہ سوئٹزرلینڈ پہنچے ہیں۔

 

 

ایران نے فرانس میں ایک ایرانی اپوزیشن گروپ کی ریلی پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا۔

 

 

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ یہ بات کتنی آسان ہے کہ جیسے ایرانی صدر اپنا دورہ یورپ شروع کر ر ہے ہیں ایک مبینہ ایرانی حملے کے منصوبہ ساز بھی فورا ہی گرفتار کر لیے جاتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا