English   /   Kannada   /   Nawayathi

پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تدبیر ، دولت مندوں نے غیرملکی پاسپورٹ خرید لیے

share with us

چھوٹے سے ملک کوموروس نے بھی 100سے زیادہ ایرانیوں کے پاسپورٹس منسوخ کردیئے،برطانوی میڈیا


لندن :02؍جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)رواں برس جنوری میں عرب لیگ کے رکن ملک کوموروس نے خاموشی کے ساتھ اْن پاسپورٹوں کو منسوخ کر دیا جو گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر ملکیوں نے خریدے تھے۔ مشرقی افریقہ کے ساحل کے مقابل واقع اس چھوٹے سے ملک نے مذکورہ فیصلے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔ کوموروس صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ یہ پاسپورٹس نامناسب طور پر جاری کیے گئے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی نے مذکورہ پاسپورٹس حاصل کرنے والوں کے ناموں کی خفیہ فہرست کی آگاہی حاصل کر لی۔ ایجنسی کے مطابق جن 155 شخصیات کے پاسپورٹس منسوخ کیے گئے اْن میں 100 سے زیادہ ایرانی ہیں۔ ان افراد میں متعدد ایسے ایگزیکٹو مینجرز بھی ہیں جن کا تعلق جہاز رانی، تیل اور گیس، غیر ملکی کرنسی اور قیمتی معدنیات کے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں سے ہے۔ یہ تمام وہ شعبے ہیں جو ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں میں مرکزی ہدف ہیں۔ان میں بعض افراد نے کوموروس سے جاری ہونے والے ایک سے زیادہ پاسپورٹ خریدے۔اگرچہ ان 
میں سے کوئی بھی شخص یا کمپنی پابندیوں کی فہرست میں نہیں تاہم ایران پر پابندیوں کی روشنی میں کسی دوسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنا غالبا ایک مفید امر ہو سکتا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا