English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں آبی آلودگی اوربنیادی ضرورت کا فقدان،مظاہرین پر فائرنگ سے سات ہلاک

share with us

ایرانی پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ،ویڈیومیں مظاہرین کو زخمی حالت میں دیکھاجاسکتاہے

تہران :یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے جنوب مغربی شہر المحمرہ میں حکومتی نا انصافیوں کیخلاف شہریوں کے ایک پرامن جلوس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور 7مظاہرین کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز المحمرہ شہر میں ہزاروں افراد نے آبی آلودگی اور دیگر بنیادی ضروریات کے فقدان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایرانی سماجی کارکنوں کی جانب سے اس مظاہرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔فوٹیج میں پولیس کو پرامن مظاہرین پر گولیاں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7مظاہرین کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ایرانی پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔۔فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں کئی افراد کو خون میں لت پت دیکھا جاسکاستا ہے۔ ایرانی پولیس کے کریک ڈاؤن اور وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں 7مظاہرین ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔تاہم سرکاری سطح پر ان خبروں پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا