English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ، مکان میں پراسرار دھماکے سے 2 فلسطینی جاں بحق، 8زخمی،ہسپتال منتقل 

share with us

العریر شہری کے گھر میں آتش بازی کا بڑی مقدار میں سامان موجود تھادھماکہ ہوسکتا ہے ،تحقیقات کررہے ہیں ،ترجمان پولیس

غزہ:یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع) فلسطین کے علاقے غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر ایک گھرمیں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور کم سے کم8 زخمی ہوگئے۔مقامی طبی اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر پیش آیا۔ دھماکے میں مارے جانے والے شہریوں کی شناخت موید حیدر حلس اور ضیا ماجد العریر کے ناموں سے کی گئی ہے اور دونوں کی عمریں 17 سال بتائی جاتی ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔غزہ میں پولیس کے ترجمان کرنل ایمن البطنی جی نے بتایا کہ دھماکہ العریر شہری کے گھر میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کہ وجہ آتش بازی کا سامان بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس گھر میں آتش بازی کا بڑی مقدار میں سامان موجود تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا