English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیاء ، شہری کی ایک گیارہ سالہ تھائی لڑکی سے شادی ، غم وغصے کی لہر دوڑ گئی 

share with us

کوالالمپور۔:یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیاء کے ایک شہری کی ایک گیارہ سالہ تھائی لڑکی سے شادی نے مسلم اکثریتی ملک میں غم وغصے کو جنم دے دیا ہے،جہاں ایک سماجی کارکن نے اتوار کو دلہے کو ’’بچوں کا لٹیرا‘‘ قرار دے دیا۔ ملائیشیاء کے 16برس سے کم عمر کے مسلمانوں کو مذہبی عدالت سے اجازت ملنے کی صورت میں شادی کرسکتے ہیں۔ لیکن ملک کی وزارت خواتین و خانگی امور نے کہا ہے کہ مذہبی حکام کا ایسی شادی کی منظوری دینے کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے،جو گزشتہ ماہ سرحد پار تھائی لینڈ کے مسلم اکثریتی جنوبی علاقے میں ہوئی ہے۔ ہمارے اہلکاروں نے اس گھر کا دورہ کیا ہے اور بچی کی ماں سے ملاقات کی ہے،ہم اگلے فیصلے سے قبل مزید اطلاعات کا انتظار کر رہے ہیں،یہ بات سنڈے سٹار اخبار نے نائب وزیراعظم عزیزہ وان اسماعیل کے حوالے سے بتائی ہے۔ 41سالہ شخص کو بغیر اجازت کے شادی کرنے کی صورت میں چھ ماہ جیل ہوسکتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا