English   /   Kannada   /   Nawayathi

یونیسکو نے ایرانی آثار قدیمہ مقامات کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا

share with us

مانامہ:یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)یونیسکو نے گزشتہ روز آٹھ قبل از اسلام ایرانی آثار قدیمہ مقامات کو اپنے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا،یہ اعلان اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بحرینی دارالحکومت میں اجلاس کے دوران کیا۔یہ مقامات دنیا بھر کی فہرست میں’’ساسانڈ آرکیالوجیکل لینڈسکیپ آف فارس‘‘خطے(اسلامی جمہوریہ ایران) کے نام سے ظاہر کئے گئے ہیں۔موجودہ ایران کے جنوب میں واقع صوبہ فارس ساسانی شاہی خاندان کا گہوارہ رہا ہے،جس کا ظہور تیسری صدی کے آغاز میں ہوا تھا۔بارتھائن بادشاہت کے بعد ساسانیو نے اس خطے پر حکومت کی جو اپنے عروج کے وقت افغانستان کے مغرب سے مصر تک پھیلا ہوا تھا،اس کے بعد یہ ساتویں صدی کے وسط میں امووی خلافت کے تحت عرب فتح کے سائے میں آگیا۔ یہ قلع بند عمارتیں،محلات اور شہرکے کھیت ساسانی دور کے ابتدائی اور آخری وقتوں سے تعلق رکھتے ہیں،یہ بات یونیسکو نے بتائی۔ اس تازہ ترین اضافے کے ساتھ اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم کی فہرست میں موجود ایرانی مقامات کی تعداد24ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا