English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق، کرکوک میں گودام میں خودکش حملہ ، 19افراد زخمی 

share with us

گودام میں عراق کے مئی میں ہونیوالے انتخابات کے بیلٹس باکس رکھے گئے تھے 

کرکوک۔:یکم جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)عراقی شہر کرکوک میں اتوارکے رو ز ایک گودام کوخودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں 19افراد زخمی ہوگئے ہیں، جہاں عراق کے مئی میں ہونیوالے انتخابات کے بیلٹس باکس رکھے گئے تھے جن کی دوبارہ گنتی ہونی تھی ،یہ بات سیکورٹی ذریعہ نے کہی ہے ۔ذریعہ نے کہا کہ خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو گودام کے مرکزی داخلی دروازے پر دھماکے سے اڑا دیا جس میں 9پولیس اہلکار،انسداد دہشت گردی یونٹ کے 6اہلکار اور چار عام شہری زخمی ہوگئے ہیں ۔ بغداد کے شمال میں واقع صوبہ کرکوک کے گورنر راکن الجبوری نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے تاہم بیلٹ باکسز محفوظ رہے ہیں۔ عراقی سپریم کورٹ دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد مئی کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر ووٹوں کی مینول گنتی کے احکامات جاری کئے تھے ۔انتخابات میں پاپولسٹ شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کے کمیونسٹوں کے ساتھ اتحاد نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تنازعہ اور کرپشن میں گھرے ہوئے ملک میں تبدیلی کے خواہاں ووٹرز نے دیرینہ سیاسی شخصیات کو باہر کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کردش صوبوں اربل،سلیمانیہ اور ڈوھوک کے ساتھ ساتھ کرکوک،صلاح الدین اور امبار میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل منگل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا