English   /   Kannada   /   Nawayathi

جکارتہ کااسرائیلی باشندوں کا ویزا منسوخ کیے جانےپر اسرائیل کی انڈونیشیا کے سیاحوں پر پابندی

share with us

تل ابیب:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل نے انڈونیشیا کے سیاحوں پر ملک میں آنے پر پابندی عائد کردی۔اسرائیل نے انڈونیشیا کے مسجد اقصی کی زیارت کے لیے آنے والے سیاحوں پر ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔ اسرائیل کا یہ اقدام غزہ پٹی فلسطینیوں کی ہلاکت کے خلاف جکارتہ کا اسرائیلی باشندوں کا ویزا منسوخ کیے جانے بعد اٹھایا ہے۔ انڈونیشیا نے اسرائیل کی فلسطینیوں پر جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔  انڈونیشیا نے یوم النکبہ کے موقع پراسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی ہلاکتوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیل کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’ اسرائیل انڈونیشیا کے تعلق سے اپنا فیصلہ محفوظ رکھے گا۔اسرائیل اور انڈونیشیا کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات برقرار ہے۔واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں انڈونیشیائی مسلم اور دیگر افراد مسجد اقصی کی زیارت کے لیے اسرائیل کے خصوصی ویزے پر جاتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاحوں کی آمد ورفت سے 500 ملین ڈالرز کی تجارت ہوتی ہے۔  اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے 2016 میں انڈونیشیا سے کہا تھا کہ وہ باضابطہ طورپر سفارتی تعلقات قائم کرے۔ انڈونیشیا کی عوام نے امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقل کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر احتجاج کیا تھا اور اسرائیل، امریکہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ اس موقع پر احتجاجی عوام اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے جن میں اسلامی ممالک سے فلسطین اور مسجد اقصی کی حفاظت کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا