English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے، حماس کا دعویٰ

share with us

غزہ:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) حماس کا کہنا ہے کہ غزہ  میں جاری کشت و خون کو روکنے کے لیے  اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  حماس کے رہنماؤں نے 2014ء سے جاری مسلسل جنگ کے بعد  اسرائیل کے ساتھ سیز فائر ہونے کا دعوی کیا ہے۔ حماس رہنماؤں کی جانب سے سیز فائر کا دعوی گزشتہ شب تنظیم کے کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری کے بعد سامنے آیا ہے تاہم اسرائیل نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ہےحماس کے ڈپٹی چیف خلیل الحایا نے میڈیا کو سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کئی اہم شخصیات نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور اس اہم فیصلے کے لیے کئی بار مذاکرات ہوئے جس کے بعد ضامن ممالک اور شخصیات کی یقین دہانی پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا گیا ہےعرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بھرپور عسکری طاقت آزمانے کی دھمکی کے بعد مصر کے سیکیورٹی حکام نے اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کے لیے کلیدی کردار ادا کیا جب کے عالمی ادارے اور چند اہم بین الاقوامی شخصیات نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اس حوالے سے مسلسل خاموشی شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہیں۔واضح رہے کہ 30 مارچ کو ’’یوم الارض‘‘ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 120 فلسطینی شہید اور 3 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں دوسری جانب رواں ماہ 22 مئی کو فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا