English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراکش کا غزہ کی پٹی میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان

share with us

الرباط:29؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک مراکش کے وزیراعظم سعد الدین عثمانی نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت غزہ کی پٹی میں زخمی مظاہرین کے علاج کیلئے فیلڈ اسپتال قائم کرے گی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مراکشی وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے ٹیلیفون پر اسماعیل ھنیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے غزہ میں زخمیوں کے فوری علاج کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی تاکید کی ہے۔ ان کی ہدایت کے مطابق غزہ میں فیلد اسپتال کے قیام کے انتظامات کے لیے مصری حکومت سے تعاون کے لیے بات چیت کی گئی ہے۔قبل ازیں مراکش کے وزیر خارجہ نے بھی اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی اور یقین دلایا تھا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کی ہرسطح پر حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔
ء

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا