English   /   Kannada   /   Nawayathi

سب سے افضل شخص قرآن کا متعلم یا معلم

share with us

جب کہ دوسرے کلاموں کے مقابلے اللہ کے کلام کو ویسی ہی عظمت و فضلیت حاصل ہے جیسی اپنی مخلوق کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کو ہے،دوسرے قرآن کی عظمت کیلئے بس اتنا ہی کافی ہے کہ دنیا میں جو کچھ ہے وہ اللہ کی مخلوق ہے لیکن قرآن غیر مخلوق ہے یعنی اللہ کے بولے ہوئے الفاظ اور اس کی حقیقی صفت ہے .ترمذی شریف کی جس حدیث کاذکر کیا گیا کہ اللہ کے کلام کو دوسرے کلاموں کے مقابلے میں ویسی ہی عظمت وفضیلت حاصل ہے جیسے کہ خود اللہ کو اپنی مخلوق کے مقابلے میں اس کی وجہ یہی ہے کہ قرآن اللہ کا کلام اور اس کی صفت قائمہ ہے۔
[ف۔۲]لسان نبوت نے خود قرآن کے پڑھانے اور پڑھنے والے کو سب سے بہتر کا لقب دیا ہے جو اس بات کا اعلان ہے کہ تمام علوم میں قرآن کا علم سب سے افضل ہے اور اس میں مشغول رہنے والا بھی سب سے افضل بشرطیکہ اخلاص کا دامن ساتھ رہے. اللہ ہم سب کو اخلاص کی دولت سے سرفراز فرمائے۔

قرآن اور قوموں کا عروج وزوال
حضرت عمر بن خطابؓسے روایت ہے کہ رسولﷺنے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی اس کتاب پاک (قرآن مجید)کی وجہ سے بہت سوں کو اونچا کرے گا اور بہت سوں کو نیچے گرائے گا۔مسلم(۱۹۰۷)
[ف۔ا]اسلام اور مسلمانوں کی پوری تاریخ اس حدیث کی صداقت کی گواہ ہے .قرآن نے کامیابی اور ترقی کے جن عام فھم اصولوں کو امت کے سامنے پیش کیا ہے اس پر عمل کرنے ہی سے قومیں ترقی اور کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہوئی .موجودہ دور میں بھی ہماری پستی کا واحد علاج قرآن کی وہ تعلیمات ہے جس کو قرآن نے جابجا مختلف امثال و تعبیرات سے آسان انداز میں پیش کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا