English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج کی پیش قدمی،حوثی باغیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا

share with us

صنعاء:21؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول  السعدۃشہر میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ یمنی مسلح افواج کی زیر نگرانی خصوصی دستے کے کمانڈر  بریگیڈئر  یاسرالحریسی نے  بتایا کہعالمی اتحادی قوت کی مدد سے  ہم نے حوثی باغیوں کو کافی نقصان پہنچا یا ہے   اور علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ حریسی  نے مزید بتایا کہ  السعدۃ   کی بعض وادیوں اور پہاڑی علاقوں  کو حوثیوں سے چھڑا لیا گیا ہے  جس کے دوران جھڑپ میں  متعدد باغی مارے بھی گئے ہیں،نیز ہم نے  باغیوں کے اہم کمانڈروں   کو گرفتار اور  اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا  ہے ۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا