English   /   Kannada   /   Nawayathi

کملیش تیوار ی کو صرف جیل میں ڈالنے سے سنگین ترین مسئلہ حل نہیں ہوگا

share with us

یہ معاملہ نہ صرف اُترپردیش ، پورے بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنگین رد عمل کا باعث ہوگا، مسلمان کہیں بھی ہوا پنے رسول ﷺ کے سلسلہ میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، چند روز قبل فرانس اور ڈنمارک کے واقعات کا جور د عمل پوری دنیا میں ہوا، وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، ایسے کسی واقعہ سے مسلمانوں میں جو ہیجان پیدا ہوتا ہے، ہر حکومت کے ذمہ دار کو اس کو سامنے رکھنا چاہئے اور اس سلسلہ میں ایسی پالیسی بنانا چاہیے کہ اس طرح کے ناپاک افراد کا حوصلہ پست ہو، اور اس کو پوری سزا ملے۔
آج کل اترپردیش میں متعدد افراد سیاسی و غیر سیاسی ایسے سامنے آرہے ہیں جن کی زبانیں ملک کے امن و امان کے لئے شدید خطرہ ہیں، حکومت کا فرض ہے کہ ایسے افراد کو قانونی شکنجہ میں لائے اور ان کو سزادے ، نہ کہ یہ ان کو ملک کے امن و امان کے لئے خطرہ بننے دے۔ 
آپ سے اُمید ہے کہ آپ اس معاملہ کو نظر انداز نہیں کریں گے، بلکہ اپنی ذمہداری کو سمجھتے ہوئے ہرممکن کاروائی کریں گے۔ 

22صفر المظفر۱۴۳۷ ؁ء
5دسمبر 2015

محمد رابع حسنی ندوی 
ناظم ندوۃ العلماء لکھنو،

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا