:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

بغداد :05؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر 2008ء میں عراق میں ایک تقریب کے دوران ایک عراقی صحافی منتظر الزیدی کی جانب سے جوتا پھینکا گیا جس میں وہ بال بال بچے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جارج بش پر 2008ء میں اپنے دونوں جوتے اچھالنے والے عراقی صحافی منتظر الزیدی نے عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ عراقی کونسل برائے نمائندگان کے الیکشن رواں ماہ 12 مئی کو ہونے جا رہے ہیں۔عراقی صحافی منتظر زیدی بش پر جوتے اچھالنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ المنتظر الزیدی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد نے انتخابی مہم میں عراقی صحافی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی المنتظر الزیدی کی حمایت میں مہم جاری ہے۔واضح رہے کہ دس سال قبل 2008 میں صحافی جو کہ اس وقت ایک مصری ٹی وی نیوز چینل البغدادیہ سے منسلک تھا، اس نے عراقی پر دورے پرآئے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر عراقی وزیراعظم نورالمالکی کے ساتھ پریس کانفرنس میں اپنے دونوں جوتے دے مارے تھے۔امریکی صدرنے جوتوں کے حملے میں خود کو بچالیاتھا۔ تاہم صحافی کو عراقی وزیراعظم کے محافظوں نے حراست میں لے لیاتھا۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |