English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپانی حکومت کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی اضافی امدادکا اعلان 

share with us

اونروا کے ہائی کمشنر پییر کیرنپول نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اضافی امداد پر ٹوکیو کا خصوصی شکریہ ادا کیا 


ٹوکیو:03؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)جاپان کی حکومت نے شام میں کسم پرسی کی زندگی گذارنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے بہبود کے ذمہ دار ادارے او ڈبلیو این اے ار ڈبلیو اے (اونروا)کے توسط سے ادا کی جائے گی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا)نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جاپان نے شام میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی صحت، نقد ہنگامی امداد اور دیگر شعبوں میں مدد کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ رقم کا کچھ حصہ لبنان اور اردن میں آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے بھی مختص کیا جائیگا۔اونروا کے ہائی کمشنر پییر کیرنپول نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اضافی امداد پر ٹوکیو کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ دار ایجنسی کو مالی مسایل کا سامنا ہے ٹوکیو کی طرف سے ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی پناہ گزینوں کے لے ایک کروڑ ڈالر کی امداد باعث تحسین ہے۔ اس پر ہم جاپانی حکومت کے بے حد شکر گذار ہیں۔خیال رہے کہ اونروا نے رواں سال کے آغاز میں 409 ملین ڈالر کی امداد جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی جب فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کو مالی مشکلات اور بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان نے گذشتہ برس 4 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔ اس میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اونروا کی عمومی سروسز اور 8.7 ملین ڈالر کی رقم شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے دی گئی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا