English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیونس میں حماس کے شہید فلائیٹ انجینئر کا ایک قاتل کروشیا میں گرفتار

share with us

محمد الزواری کو 15دسمبر2016 کو السفاقس میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا

تیونس :03؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)گذشتہ برس تیونس میں مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے حملے میں شہید ہونے والے فلائیٹ انجینئر محمد الزواری کا ایک قاتل کروشیا میں گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ تاہم اسے 13 مارچ 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کا تعلق بوسنیا سے بتایا جاتاہے۔خیال رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کے فلائیٹ انجینئر محمد الزواری کا 15دسمبر2016 کو تیونس کے شہر السفاقس میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ تیونس کی پولیس کی نے تحقیقات کے بعد الزام عاید کیا تھا کہ اس مجرمانہ قتل میں اسرائیل ملوث ہے تاہم ملزمان فرار ہوگئے تھے۔تیونس کے انسداد دہشت گردی شعبے کے ترجمان سفیان ال سلیطی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے شہید فلائیٹ انجینئر محمد الزواری کے ایک قاتل کی شناخت کرلی گئی ہے جسے کروشیا میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بوسنیا کا قانون اپنے شہریوں کو کسی دوسرے ملک کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہی وجہ ہے کہ بوسنیا کے حکام نے ملزم کو تیونس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔17 دسمبر 2016 کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے الزام عائد کیا تھا محمد الزواری جماعت کے عسکری شعبے عزالدین القسام بریگیڈ سے وابستہ تھے اور انہوں نے حماس کیلئے ڈرون طیارے بھی تیار کیے تھے۔ ان کے تیار کردہ ڈرون طیارے کو ابابیل 1 کا نام دیا گیا تھا۔ وہ سنہ 2006 سے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے وابستہ تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا