:اور ہر طرح کے
ہلیال : کار میں دھواں دیکھنے کے بعد مسافر اترگیے ، ... اتراکنڑا : لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر 7 مئی کو ت ... کرناٹک کے ان اضلاع میں شدید گرمی کی لہر : یکم مئی س ... متحدہ عرب امارات جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا ا ... جے این یو میں امریکی سفیر کی تقریب منسوخ ، طلبہ نے ... سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر انتخابات مؤخر کیے گئے ... کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اب خود کمپنی ... زیادہ بچوں والے وزیراعظم مودی کے بیان پر کھرگے کا ...

واشنگٹن ۔یکم مئی 2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ برائے اطفال (یونیسیف)کی انتظامی سربراہ ہنریتا ایچ فور نے افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں واقع دینی مدرسے پر ہونے والے حملے میں 11 بچوں کی مبینہ ہلاکت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے میں ہوا جب دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک کار گزرنے والے ایک فوجی قافلے سے جا ٹکرائی۔انھوں نے بتایا کہ سڑک پر ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ سڑک کے قریب واقع عمارت کو سخت نقصان پہنچا، جہاں بچے تعلیم کے حصول میں مصروف تھے۔یونیسیف کی سربراہ نے کہا کہ تعلیم میں مشغول بچوں کو موت کا سامنا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ والدین کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ بچوں کی تعلیم اور ان کی حفاظت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔انھوں نے تنازع کے تمام فریق پر زور دیا کہ وہ ملک بھر میں جاری تشدد کی کارروائیوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کہ اسکول اور بچے محفوظ رہیں۔یونیسیف کا ادارہ دنیا کی دشوار ترین صورت حال کے حامل مقامات پر اپنے فرائض انجام دیتا ہے، تاکہ دنیا کے سب سے زیادہ محروم بچوں تک پہنچا جاسکے۔ دنیا کے 190 ملکوں اور علاقہ جات میں یونیسیف ہر بچے کی خدمت کے لیے کوشاں رہتا ہے، تاکہ ہر ایک کے لیے بہتری کا ماحول پیدا کیا جا سکے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |