English   /   Kannada   /   Nawayathi

عام آدمی پارٹی کے 9 مشیروں کی تقرری مرکزی حکومت نے منسوخ کر دی

share with us

نئی دہلی:17؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت ایک مرتبہ پھردہلی کی اروند کیجریوال حکومت کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے دہلی سرکار کے 9 مشیروں کی تقرری منسوخ کر دی ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے عام آدمی پارٹی کے 9 مشیروں کی تقرری کو منسوخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے مذکورہ عہدوں کو منظور نہیں کیا تھا اور نہ اس سلسلے میں کسی طرح کا نوٹیفیکیشن ہی جاری کیا گیا تھا۔ان 9 مشیروں میں شامل دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے خصوصی مشیر اتیشی مارلینا کا کہنا کہ عام آدمی پاٹی نے تمام مشیروں کو ماہانہ مشاہرے کے طور پر محض ایک روپیہ طے کیا تھا۔ یعنی یہ تمام مشیر تنخواہ کے بغیر کام کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا راست مطلب ہے کہ یہ مشیر فلاحی کاموں کی طرح ان امور کو انجام دے رہے تھے۔مارلینا کا کہنا ہے کہ پارٹی نے مشیروں کی تقرری محض حکومت کی مدد کرنے کے لیے کی تھی جس پر مرکزی حکومت نے بلا وجہ ہی ایکشن لیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا