English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان اسرائیل کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی باقاعدہ شکایت کرے گا

share with us

لبنانی فضائی حدود کو شام پر حملے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا،اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے،حکومتی ترجمان 


بیروت :10؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)لبنان اپنی فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر اقوام متحدہ میں باقاعدہ شکایت کرے گا۔ لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق بیروت حکومت کے ایک ترجمان نے منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ لبنانی کی حکومت شام پر اس حملے کی مذمت کرتی ہے اور اپنے اس مؤقف کی ایک مرتبہ پھر تجدید کرتی ہے کہ لبنانی فضائی حدود کو شام پر حملے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔تاہم اس بیان میں کہیں بھی اسرائیل کا نام نہیں لیا گیا۔ لبنانی فوج نے کہا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ کے چار طیاروں نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا