English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال مکروہ فعل ہے اقوام متحدہ

share with us

فریقین عالمی حقوق انسانی قوانین کا احترام کریں انٹونیوگیویٹریس


نیویارک:09؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگیوٹیریس نے شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونیو گیوٹیریس کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کو غوط میں پرتشدد واقعات میں دوبارہ شدت آنے پر سخت تشویش ہے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غوط حالیہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اگر تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ ایک مکروہ عمل ہے اور اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کی ضرورت ہوگی انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی حساس معاملہ ہے انہوں نے شامی فریقین پر زور دیا کہ عالمی انسانی ہمدردی اور حقوق انسانی قانون کا احترام یقینی بنائیں 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا