English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی قصبے دوما پر فضائی حملے، ستائیس شہری ہلاک

share with us

دوما:07؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) سیرین آبزرویٹری فار ہییومن رائٹس کے مطابق باغیوں کے زیر قبضہ قصبے دوما میں شامی حکومت کے فضائی حملوں کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ شام کے حالات و واقعات پر نظر رکھنے والے مبصر ادارے سیرین آبزرویٹری نے یہ بھی بتایا ہے کہ دوما پر کم سے کم بیالیس فضائی حملے کیے گئے۔ آبزرویٹری کے ترجمان رامی عبدل رحمان نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا