English   /   Kannada   /   Nawayathi

انقرہ:یونیورسٹی میں فائرنگ،ڈین فیکلٹی سمیت 4 افراد ہلاک،3 زخمی 

share with us

انقرہ :06؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے شمال مغربی صوبے کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں واقع عثمان غازی یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ یونیورسٹی میں ریسرچ اسسٹنٹ کے عہدے پر فائز شخص نے کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد میں ڈپٹی ڈین، سیکریٹری اور دو اساتذہ شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کی شناخت بلقان ڈی کے نام سے ہوئی ہے جس نے یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے،واقعے کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا اور پولیس کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے جامعہ کو گھیرے میں لے لیا،جبکہ فوری طور پر فائرنگ واقعہ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا