English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کا غزہ کی سرحد پر ڈرون سے فلسطینیوں پر حملہ

share with us

غزہ :06؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے گزشتہ شام غزہ کی مشرقی سرحد پر موجود ایک فلسطینی مسلح شخص کو بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔خیال رہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر ہزاروں افراد گذشتہ سات روز سے خیمہ زن ہیں۔ یہ مظاہرین 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں جانے کیلئے واپسی کا حق مانگ رہے ہیں۔ گذشتہ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی اس احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 19 فلسطینی شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی حکام کی طرف سے ایسے کسی بھی واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی اسرائیلی فوج کے ڈرون سے حملے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا