English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر؛دہشتگردی کے الزامات میں ملوث 35 افراد کو عمر قید کی سز سنا دی گئی 

share with us

قاہرہ:05؍اپریل 2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں ایک فوجداری عدالت نے  مذہبی و سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے 35 مبینہ ارکان کو سکیورٹی فورسز اور ریاستی اداروں پر حملوں کے لیے دہشتگردی کے سیل تشکیل دینے کا الزام عائد کر انہیں قصور وار قرار دے کر عمر قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ جمعرات کو غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہاج کی فوجداری عدالت نے اسی طرح کے مختلف الزامات میں ماخوذ 155 مدعا علیہان کو قصور وار قرار دے کر 3سے 15 سال تک جیل کی سزائیں سنائی ہیں۔ان افراد پر سرکاری شخصیات اور سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے اور ایک کالعدم گروپ میں شمولیت کا بھی الزام عاید کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ 124 مزید مشتبہ افراد کےخلاف ان کی گرفتاری کے بعد ان ہی الزامات میں دوبارہ مقدمہ چلایا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا