English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاکھوں یمنی بچے شدید غذائی قلت اور تعلیم سے محروم ہیں،یورپی یونین

share with us

جینوا:05؍اپریل 2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کے امدادی ادارے نے کہا ہے کہ 2017 کے مقابلے میں یمن میں انسانی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔جمعرات کو جنیوا میں یمن سے متعلق عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے امدادی ادارے کے سربراہ کرسٹس اسٹائل یانڈس نے کہا کہ گزشتہ سال 2017ء کے مقابلے میں یمنی عوام کی زیادہ تعداد کو امداد کی ضرورت ہے۔کئی لاکھ یمنی بچے شدید غذائی قلت اور تعلیم سے محروم ہیں۔یمن میں بچوں کی تعداد تقریبا 11 ملین بتائی جاتی ہے اور ان سب کو انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا کہ 2 کروڑ20 لاکھ یمنیوں کو فوری انسانی امداد پہنچائے جانے کی ضرورت ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا