English   /   Kannada   /   Nawayathi

موصل میں جھڑپوں سے 5 ہزار افراد معذور ہوئے،اقوام متحدہ

share with us

نیویارک:05؍اپریل 2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں جاری جھڑپوں کے نتیجہ میں 5 ہزار افراد معذور ہو چکے ہیں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ کے عراق مشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کے قومی صحت کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ موصل میں ہونیوالی جھڑپوں میں تقریباً 4 ہزار 800 سو سے زیادہ افراد اپنے بعض اعضاء سے محروم ہو گئے ہیں۔ان افراد کو معیاری زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے ان کو فی الفور طبی امداد دینے کی ضرورت ہے۔ اٹلی کے تعاون سے موصل شہر سے منسلک ہمدانیہ تحصیل میں جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے ایک ری ہیبلیٹیشن مرکز قائم کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ صحت کی عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ اس مرکز میں متاثرین کا طبی اور نفسیاتی علاج معالجہ کیا جائیگا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا