English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کے گھروں کے باہرنسل پرستانہ صہیونی نعروں کی چاکنگ ،مقامی آبادی میں خوف وہراس

share with us

قلقیلیہ:05؍اپریل 2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں یہودی شرپسندوں نے اشعال انگیز نعروں کی چاکنگ اور دھمکی آمیز نعرے تحریر کیے جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں سخت خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودی اشرار نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھا کر گھروں کی بیرونی دیواروں اور گاڑیوں پرعرب، فلسطینی اور مسلمان مردہ باد کے نعرے تحریر کئے۔مقامی سماجی کارکنان نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کیخلاف فلسطینیوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔یہودی آباد کاروں کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں جس کے بعد فلسطینی شہری خوف کا شکار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا