English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانوی شہری مسلمانوں کی حفاظت کیلئے میدان میں

share with us

لندن:04؍ماپریل2018(فکروخبر/ذرائع) پنش اے مسلم ڈے مہم کو مسترد کرتے ہوئے برطانیہ کی تمام کمیونیٹیز مسلمانوں کی حفاظت کیلئے متحد ہوگئیں ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کثیر الثقافت معاشرے میں انتہا پسندی کے خیالات کو رد کر دیا گیا،برطانوی شہری مسلمانوں کی حفاظت کیلئے میدان میں آگئے،پنش اے مسلم ڈے مہم کو اسلامک فوبیا قرار دیتے ہوئے سب کا یہی کہنا تھا کسی ایک مسلمان پر بھی حملہ، پورے برطانیہ پر حملہ سمجھا جائیگا۔دوسری جانب امریکی شہر نیویارک میں پولیس نے پیٹرولنگ شروع کردی۔مساجد اور اسلامک سینٹرز کی سیکیورٹیز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔کثیرالثقافت برطانیہ میں نامعلوم انتہا پسندوں کی جانب سے ایک خط میں 3اپریل کو مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی تھی۔اس خط میں مسلمانوں کیخلاف تشدد کے وحشیانہ طریقے اور ملنے والے پوائنٹس درج ہیں جو دہشت پسندی کا بدترین نمونہ ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا