English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان؛مارچ میں دہشتگردانہ حملوں میں 121 شہری ہلاک،322زخمی ہوئے،سویلین پراٹیکشن اڈووکیسی 

share with us

کابل :04؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں مارچ کے دوران تشدد کی کارروائیوں میں 121 شہری ہلاک جبکہ 322 زخمی ہوئے۔بد ھ کو افٖغان سویلین پراٹیکشن ایڈووکیسی گروپ‘ (سی پی اے جی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے دوران تشدد کی کارروائیوں میں 121 شہری ہلاک جبکہ 322 زخمی ہوئے،مہلک ترین حملہ 21 مارچ کو ہوا جب ایک خودکش بم حملہ آور نے شہریوں کو ہدف بنایا،جو کابل کے علاقے ’کرت سخی‘ پر ’نوروز‘ کی خوشیاں منا کر واپس آ رہے تھے،جس میں 33 افراد ہلاک جبکہ 65 زخمی ہوئے،حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی،ایک اور خودکش حملہ 23 مارچ کو جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں اس وقت ہوا تھا جب وہاں کھیلوں کی ایک تقریب جاری تھی،جس میں 14 افراد ہلاک جبکہ 42 زخمی ہوئے،اس حملے کی کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی۔سی پی اے جی‘ نے افغان قومی سکیورٹی اور دفاعی افواج پر بھی الزام لگایا کہ 17 مارچ کو مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلعے چپرھار میں ایک فوجی کارروائی کے دوران 8شہری ہلاک ہوئے۔حالیہ دِنوں جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں،انسانی حقوق سے وابستہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر نے کہا کہ 10 فی صد کمی کے باوجود شہری متاثرین جن میں ہلاکتیں اور زخمی دونوں شامل ہیں ان کی 2017ء کے دوران کل تعداد 10000 سے بھی زائد ہے۔رپورٹ میں ہلاکتوں کی 65 فیصد تعداد حکومت مخالف عناصر کی بتائی جاتی ہیں،جبکہ اِن میں سے 20 فیصد حکومت کے حامی افراد ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا