English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی شہری کے اسرائیلی جیل میں اسیری کے 22سال میں داخل 

share with us

رائد فخری کو اسرائیلی فوج نے فدائی حملے کی معاونت کے الزام میں 3اپریل 1997 کو حراست میں لیا تھا


غزہ ۔ :04؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 42 سالہ فلسطینی رائد صالح فخری ابو حمدیہ نے مسلسل اسیری کے 21 سال مکمل کرنے کے بعد 22 سال میں داخل ہو گئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راید فخری ابو حمدیہ کو اسرائیلی فوج نے 3 اپریل 1997 کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر بیت شمیس کے مقام پر ایک فدائی حملے میں معاونت کرنے کی پاداش میں قید کیا گیا ہے۔ اس حملے میں 4 صہیونی جہنم واصل ہوگئے تھے۔ انہیں اسرائیلی عدالت نے چار بار عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیلی زندانوں میں 20سال سے زاید عرصے سے مسلسل قید کاٹنے والے اسیران کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ ان میں کریم یوسف یونس (61سالہ)چھ جون 1983 سے مسلسل پابند سلاسل ہیں۔پرانے اسیران میں 29 سنہ 1994 میں طے پائے اوسلو معاہدے سے بھی پہلے کے قید ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا