English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کو کرپشن سے صاف کرنا ہے تو انسداد بد عنوانی کا آغاز سپریم لیڈر کے دفتر سے شروع ہونا چاہیے،رکن پارلیمنٹ

share with us

تہران:03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ایران کے ایک سرکردہ سیاسی رہنما اور رکن پارلیمنٹ نے انسداد بدعنوانی مہم کے حوالے سے زور دیا ہے کہ یہ مہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر سے شروع ہونی چاہیے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں رکن پارلیمان غلام علی جعفر زادہ ایمن آبادی نے کہا کہ اگر ملک میں حقیقی معنوں میں بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے تو اس کا آغاز سپریم لیڈر کے دفتر سے ہونا چاہیے۔ریاست کے تمام اداروں میں وسیع پیمانے پر کرپشن پھیل چکی ہے۔ایران میں حکومتی عہدیداروں سے لوٹا ہوا مال واپس کرنے کے قانون کا نفاذ مشکوک لگتا ہے۔ اس وقت کرپشن ریاست کے پورے ڈھانچے کو کھوکھلا کررہا ہے۔ امید ہے انسداد بدعنوانی قانون اس کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا