English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک فورسز کی کارروائی کیلئے کسی بھی وقت نئے اہداف کا اعلان کر سکتے ہیں،ترک صدر 

share with us

استنبول:03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے مسلح افواج نئے اہداف کی جانب بڑھنے کی تیاری کر رہی ہے اور عفرین کے بعد دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کیلئے ہم کسی بھی وقت نئے اہداف کا اعلان کر سکتے ہیں۔منگل کو ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت استنبول میں 80 سکولوں اور 59 سپورٹس سینٹرزکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے علاقے عفرین میں علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کے کے،کے جی کے، پی وائے ڈی ، وائے پی جی اور داعش کے اراکین کو غیر فعال بنانے، دوست اور برادر علاقے کے عوام کو ظلم و ستم سے بچانے کیلئے ترک مسلح افواج نے 20 جنوری کو شاخِ زیتون آپریشن کا آغاز کیا تھا اور آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک 3 ہزار 872 دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہپنچایا جا چکا ہے۔دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں عزم پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ترک مسلح افواج نئے اہداف کی جانب بڑھنے کی تیاری کر رہی ہے اور عفرین کے بعد دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کیلئے ہم کسی بھی وقت نئے اہداف کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا