English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کو اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کا حق ہے،فرانس

share with us

اسرائیلی فوج کی طرف سے عام فلسطینی شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، فرانسیسی وزارت خارجہ کا بیان


پیرس :03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) فرانس نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں یوم الارض کے موقع پر فلسطینی شہریوں کے پرامن مظاہروں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند شیلنگ پر پیرس کو گہری تشویش لاحق ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ1948 کے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کی طرف بڑھنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور گولیوں کی بوچھاڑ کشیدگی کو مزید بڑھانے کا موجب بن سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے عام فلسطینی شہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کو اپنے جائز اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد کا حق حاصل ہے۔ فرانس نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی روک تھام کے ساتھ غزہ کی پٹی پر عائد کردہ پابندیاں فوراً ختم کرنے پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کا تسلسل علاقے میں انسانی بحران کو مزید گھمبیر کرنے کا موجب بن رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز 42 ویں یوم الارض پر صہیونی فوج نے پرمن اور نہتے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید اور 1500 زخمی ہوگئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا