English   /   Kannada   /   Nawayathi

الشیخ یوسف القرضاویکی بیٹی کی مصری قید خانے میں حالت تشویشناک

share with us

مصری حکام قید تنہائی میں ڈالے دونوں رہنماؤں کو غیرمشروط طورپر رہا کریں،اہلخانہ کا مطالبہ


قاہرہ :03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) عالمی علما کونسل کے سربراہ اور ممتازعالم دین الشیخ یوسف القرضاوی کی مصر میں قید صاحبزادی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق علا القرضاوی کے وکلا دفاع کا کہنا ہے کہ علا مصرکی ایک جیل قید تنہائی کا شکار ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔خیال رہے کہ 56 سالہ علا اور ان کے شوہر 58 سالہ حسام خلف اپوزیشن پارٹیالوسط کے رہ نما ہیں۔مصرکی الجیزہ فوجی عدالت نے تفتیش کے لیے 45 دن تک پولیس کی حراسست میں رکھنے اور قید تنہائی میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔علا کو ایک شیشے کے پنجرے میں بند کیا گیا اور ان کے وکیل کو بھی ان سے بات کی اجازت نہیں۔ وہ مسلسل 275 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کا وزن غیرمعمولی حد تک کم ہوگیا ہے۔مصری حکام نے علا کے وکلا اور خاندان کے دیگر افراد کو ان سے ملنے سے روک دیا تھا۔علا اور حسام کے اہل خانہ نے مصری حکام پر زور دیا ہے کہ قید تنہائی میں ڈالے دونوں رہ نماں کو غیرمشروط طورپر رہا کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علا اور ان کے شوہر حسام خلف کو سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف نام نہاد الزامات کے تحت مقدمات چلانے کی مجرمانہ کوشش کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ علا اور حسام خلف کو مصری پولیس نے جون 2017 کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر کالعدم اسلام پسند مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق، دہشت گردی کی منصوبہ بندی، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا