English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیدارناتھ میں ایئرفورس کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

share with us

اتراکھنڈ:03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)منگل کے روز کیدارناتھ میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 حادثے کا شکار ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر گپت کاشی سے سامان لے کر کیدارناتھ آ رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے ہیلی کاپٹر کریش ہوا۔ حالانکہ حادثے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیدارناتھ پہنچے۔ 
    ذرائع کے مطابق پائلٹ اور کو پائلٹ پوری طرح محفوظ ہیں۔ حادثے کے بعد سے انتظامیہ میں افراتفری پھیل گئی ہے۔ فی الحال ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے۔ ایک کو ہلکی چوٹ آئی بقیہ تمام محفوظ ہیں۔ ہیلی کاپٹر پوری طرح سے تباہ ہو چکا ہے۔ واضح رہے 2013 میں کیدارناتھ میں بڑی تباہی ہوئی تھی۔ قدرتی آفات میں اس دوران اسی ساخت کا ایک اور ہیلی کاپٹر کریش ہوا تھا۔ تب حادثے میں آٹھ لوگوں کی جان گئی تھی۔ مئی 2017 میں کیدارناتھ میں انڈوکاپٹر کمپنی کا ہیلی کاپٹر ہیلیپیڈ پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ منگل کو ہوئے حادثے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا