English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں قتل کئے گئےہندستانیوں کےاہل خانہ کو 10 لاکھ روپئے کا معاوضہ کا اعلان

share with us

 

نئی دہلی:03؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے عراق کے موصل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے ہندوستانیوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ریلیز میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔ عراق میں 2014 میں تعمیر اتی مزدور کے طور پر کام کرنے والے 40 ہندوستانیوں کا دہشت گرد تنظیم (داعش) کے جنگجوؤں نے اغوا کیا تھا اور موصل میں انہیں قتل کرکے دفن کردیا تھا۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ میں انکشاف کیا تھا کہ 39 یرغمالیوں کو مار دیا گیا ہے۔

ان میں پنجاب کے 27، ہماچل پردیش کے چار، بہار کے چھ مزدور اور ایک مغربی بنگال سے تھے۔ امور خارجہ کے وزير مملکت جنرل وی کے سنگھ عراق میں مارے گئے ہندوستانیوں کی لاشوں کی باقیات کو ایک خصوصی طیارے سے کل وطن لے آئے تھے۔پنجاب حکومت نے ریاست کے مرنے والوں کے خاندانوں کو پانچ- پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ بہار حکومت نے بھی ریاست کے مرنے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کا گرانٹ دینے کی ہدایت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا