English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلاق بل سے متعلق خواتین اسلام کے مظاہرے اب روک دیئے جائیں (مسلم پرسنل لا بورڈ )

share with us

حضرت مولانا محمد ولی رحمانی نے تمام مظاہرہ کرنیوالی خواتین کا تہ دل سے شکریہ اداکیا


نئی دہلی:02؍اپریل2018(فکروخبر/پریس ریلیز) گذشتہ دو ماہ سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی آواز پر پورے ملک میں مرکزی حکومت کے مجوزہ طلاق ثلاثہ بل پر ہماری بہنوں اور بیٹیوں نے جس سرگرمی کے ساتھ تحفظ شریعت کی خاطر شرعی دائرے میں رہ کر پرامن اور خاموش طریقہ پر اپنے گھروں سے نکلیں اور سراپا احتجاجی جلوس کی شکل میں پیدل چل کر سرکاری آفسوں تک پہونچیں اور شریعت پر مضبوطی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کا عہد لیا، اور شریعت میں حکومت کو مداخلت سے دور رہنے کے سلسلہ میں اپنی عرضداشت پیش کی ہے وہ قابل مبارک باد ہے اور ان کے اس اقدام اور دین متین کی حفاظت و سربلندی کے اس جذبہ کی جس قدر تحسین کی جائے وہ کم ہے میں دل کی گہرائیوں سے تمام بہنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ خواتین کے مظاہرہ کا یہ سلسلہ اب روکا جاتا ہے یہ سلسلہ ۴؍اپریل ۲۰۱۸ء تک رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید فرمایا کہ خواتین کی طرف سے پورے ملک میں جس پیمانے پر اس احتجاجی جلوس کو منظم کیا گیا یہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتا ہے۔ ہم اپنی بہنوں اور بیٹیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اس موقع پر ہر علاقہ میں جو خواتین سرگرم رہیں ہیں ان پر مشتمل ایک تحفظ شریعت کمیٹی کی تشکیل دیکر اصلاح معاشرہ کا کام کیا جائے اورجس طرح خواتین نے حوصلہ، جذبہ ہمت اور دین سے وابستگی کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ میں سرگرم حصہ لیا اسی حوصلہ کے ساتھ علاقائی سطح پر بھی تحفظ شریعت کمیٹی کی تشکیل کرکے کام کیا جائے۔اس سلسلہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکی خواتین ونگ کی سربراہ ڈاکٹر اسماء زہرا صاحبہ حیدرآباد سے رابطہ کرکے خواتین اصلاحی کاموں کو مؤثر طریقہ پر آگے بڑھاسکتی ہیں ۔
حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحبجنرل سکریٹری بورڈ نے فرمایا کہ ۴؍اپریل ۲۰۱۸ء کو دہلی میں خواتین کا مظاہرہ ہے اور اسے کامیاب بنانا ہم سب کی ایمانی اور اخلاقی ذمہ داری ہے اور دہلی و قرب و جوار کے تمام بہی خواہان ملت سے بھی ہمدردانہ درخواست کی ہے کہ اپنے اپنے محلوں کی خواتین کو اس مظاہرہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک کرانے کی کوشش کریں۔
جاری کردہ
ڈاکٹر محمد وقارالدین لطیفی
آفس سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا