English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممتا کے بعد اب چندرابابو نائیڈو کا دہلی دورہ ، تیسرے محاذ کیلئے اپوزیشن کو کریں گے متحد !۔

share with us

نئی دہلی:02؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے حال ہی میں الگ ہونے والی تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو این ڈی اے کے اتحادیوں اور اپوزیشن پارٹی کے لیڈروں سے ملاقات کرنے آج رات دہلی پہنچ رہے ہیں۔ٹی ڈی پی کے ایک لیڈر نے يواین آئی کو بتایا کہ مسٹر نائیڈو اس دوران شیو سینا جیسی پارٹيوں کے ایوان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ تاہم، اس دوران ان کا کسی مرکزی وزیر یا بی جے پی کے کسی رہنما سے ملنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر نائیڈو کے اس دورے کا مقصد آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینے کیلئے مرکز پر دباؤ ڈالنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹی ڈی پی کے رہنما آندھرا پردیش کو مالی پیکیج دینے کی مانگ کو لے کر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مظاہرہ کر رہے هیں اس نے نریندر مودی حکومت کے خلاف لوک سبھا میں عدم اعتماد کی تجویز بھی پیش رکھی ہے۔ اس کے دو وزراء نے مرکزی کابینہ سے استعفی دے دیا ہے اور پارٹی نے بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے اتحاد سے باہر ہوچکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا