English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیلنگ کے معاملہ پر سپریم کورٹ سخت ، کہا : دہلی والوں کی زندگی سے کھیل رہی ہے حکومت

share with us

نئی دہلی :02؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے دہلی قومی راجدھانی خطہ میں زمینوں پر غیرقانونی قبضوں کو روکنے کی مرکز کی ڈھیلی ڈھالی کوشش پر آج نکتہ چینی کی۔ جسٹس مدن بھیم راؤ لوکرکی سربراہی والی بنچ نے مرکز سے کہا کہ وہ مناسب اقدامات کے ذریعہ سیلنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ روکنے کو یقینی بنائیں۔ بنچ میں جسٹس موہن سنتانوگوڈر بھی شامل تھے۔عدالت عظمی نے معاملے کی سماعت کے دوران محسوس کیا کہ حکومت بظاہر دہلی کے لوگوں کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔ بحث کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔ سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ معاملے کی آج ہی جانچ کرے گی اور آج ہی سماعت شروع کرے گی اور ممکن ہوا تو یہ سماعت تین دن تک جاری رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا