English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایس سی ایس ٹی مظالم کی روک تھام قانون پر حکومت ترمیم پیش کرے : کانگریس

share with us

نئی دہلی:02؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے درج فہرست ذات و قبائل پر مظالم کی روک تھام قانون میں فوری گرفتاری کا التزام ہٹانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت میں منعقدہ ’بھارت بند‘ کے دوران جان ومال کے نقصان کے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج اس قانون میں ترمیم کرنے کے لئے فوری طور پر بل لانے کا مطالبہ کیا۔

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبي آزاد اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مودی حکومت کو دلتوں، قبائلیوں، اقلیتوں اور غریبوں کے مفاد میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ حکومت کی اسی سوچ کا نتیجہ ہے کہ سپریم کورٹ میں ایس سی ایس ٹی مظالم کی روک تھام قانون کو کمزور کرکے اس طبقے کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں اور حکومت کو اس قانون میں ترمیم کرنی چاہئےمسٹر آزاد نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت کو ملک کی آبادی کے ایک چوتھا ئی حصہ کی پروا نہیں ہے۔ ان کے مفادات کے تئیں کوئی دلچسپی نہیں ہے، جس کی وجہ سے دلتوں اور قبائلیوں کے مفادات کی حفاظت کرنے والا قانون کمزور ہوا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس بارے میں گزشتہ ماہ فیصلہ دے دیا تھا لیکن حکومت نے اس مسئلے پر پہلے جان بوجھ کر سینئر وکیل کو عدالت میں پیش نہیں کیا اور فیصلہ آنے کے بعد اس طبقے کے مفادات کے نقصان پر توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ دلتوں اور قبائلیوں کے مفادات پر توجہ دی ہے۔ آزادی سے پہلے مہاتما گاندھی اور کانگریس کے دیگر رہنما پارٹی کے پلیٹ فارم سے دلت مفادات کے مسئلے اٹھاتے تھے اور ان کی آواز بن کر کام کرتے تھے۔ آزادی کے بعد، سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی قیادت والی حکومت 1989 میں اس قانون کو لیکر آئی تھی لیکن مودی حکومت اسے کمزور کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا