English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارت بند : پرتشدد واقعات میں اب تک 9 اموات ، مایاوتی نے کہا : ہم مودی سرکاری کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے

share with us

نئی دہلی:02؍مارچ2018(فکروخبر/ذرائع) درج فہرست ذات وقبائل انسدادمظالم ایکٹ میں فوری گرفتاری کا التزام ختم کرنےکےخلاف آج دلتوں کے بھارت بند کی وجہ سےکئی جگہوں پر پرتشددواقعات رونماہوئے جس سے عام زندگی متاثرہوئی۔ مدھیہ پردیش میں 6 ، راجستھان  میں ایک اور اترپردیش میں پرتشدد واقعات میں اب تک دو افراد کی موت ہوگئی ہےجبکہ ملک کی متعدد ریاستوں میں ہلاکتوں کی خبر ہے .راجستھان،مدھیہ پردیش،بہار،اترپردیش سمیت کئی صوبوں میں احتجاج کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔جبکہ پنجاب میں سی بی ایس سی بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیےگئےہیں۔کئی شہروں میں ریل،سڑکوں پرآمدورفت اور گاڑیوں میں آگ لگانے جیسی خبریں موصول ہوئی ہیں۔راجستھان میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔اسی درمیان مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ حکومت نے درج فہرست ذات وقبائل ایکٹ میں حال ہی میں آئے فیصلے کو دیکھتے ہوئے عدالت عظمی میں نظر ثانی کی اپیل دائر کردی ہے۔انہوں نے تمام پارٹیوں،تنظیموں اورلوگوں سے تشدد نہ بھڑکانے اور امن وامان بنائےرکھنے کی اپیل کی ہے۔

مدھیہ پردیش کے شمالی علاقے میں تشدد اور آگ زنی کے واقعات میں 5لوگوں کی موت اورکئی لوگوں کےزخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔اسی کےپیش نظر وزیراعلی مسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔مرینا اورگوالیارمیں احتجاج کےدوران پرتشددواقعات ہوگئے ۔مرینا میں ایک نوجوان کی گولی لگنے سے موت کے بعد ضلع ہیڈکوارٹرپر کرفیو نافذ کر دیا گیاہے۔ ضلع کے تمام حساس علاقوں میں پولس فورس کی اضافی ٹیم کو لگادیا گیاہے۔بھنڈ ضلع میں بھی ایک مظاہرہ کر رہےشخص کی گولی لگنے سے موت کی خبرآئی ہے۔بھنڈ کے کئی علاقوں اورساگرضلع ہیڈکوارٹرپرحکم امتناع نافذکردیاگیاہے۔اس کے علاوہ اندور،سیونی،رتلام،اجین،جھابوا،جبل پورمیں بند کے ملےجلےاثرات کی خبر ہے۔مرینا ضلع میں مظاہرین کےریل ٹریک کو روکنےسےریل سروس بھی متاثرہوئی ہیں۔راجستھان میں جگہ جگہ پرتشددواقعات کے دوران الورکےداؤدپورپھاٹک پرریل پٹری اکھاڑنے،پولس پرحملےاورتھانوں پرپتھراؤجیسےواقعات رونماہوئےہیں۔جگہ جگہ پر پرتشددواقعات ہونے،آگ زنی اور پتھراؤ کو دیکھتے ہوئےباڑھ میرکےسیوانی اورجالور کے سانچور میں حکم امتناعی نافذ کردیا گیا ہے۔ساتھ ہی کئی اضلاع میں انٹرنیٹ کی سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔بند پیش نظرریلوےانتظامیہ نے بھی تقریباً نصف درجن ٹرینوں کے روٹ میں ترمیم کیا ہے۔ساتھ ہی چار ترینوں کو رد کردیاہے۔

پنجاب میں دلت تنظیموں کو تتربترکرنے کے لئےپولس کو لاٹھی چارج کا سہارالیناپڑا۔اس کے باوجودحالات کشیدہ لیکن قابو میں ہے۔اس کے باوجود صوبے میں ریل سروس اور سڑکوں پر آمدورفت متاثررہی۔موصولہ اطلاع کےمطابق مظاہرہ کی وجہ سےبھارت پاک ،دہلی لاہوربس سروس سرہندمیں پھنسی رہی۔ پٹیالہ فیروزپور سمیت کئی ٹریکوں پرجام کی وجہ سےٹرین روک دی گئی۔فیروزپور میں ڈی ایم یو ٹرین روک دی گئی۔گرداس پور میں بند کی وجہ سےپٹرول پمپ سمیٹ تمام دفاتراورکاروباری ادارےبند رہے۔فگواڑا ضلع میں پولس نے فلیگ مارچ کیا۔لیکن کاروباری ادارے بند رہے۔صوبے میں اسکول،بینک،بسیں اور انٹرنیٹ خدمات معطل رہی اوردسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی کر دئے گئے۔ہریانہ میں بند کے اثرات سے بازار بند رہے اورلوگوں نے ضلع ہیڈکوارٹرپراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ روہتک، بھوانی، کرنال،رواڑی اور انبالہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مہاراشٹرمیں بھی دلت تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیااورجلوس نکالا۔ پونے،کولہاپور،ناگ پوراورممبئی سےمظاہرے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔اس کےعلاوہ مظاہرین کی پولس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا