English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر اور اردون کا فلسطینیوں کے خلاف حالیہ اسرائیلی تشدد مسترد

share with us

عالمی برادری سے تشدد رکوانے کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل 


قاہرہ :02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)مصر اور اردن نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے اردنی ہم منصب ایمن سافیدی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصر کے وزیر خارجہ سمیع شکری نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اٹھ کھڑے ہونا چاہئے اور اس امن عمل کو آگے بڑھانا چاہئے جس کے حوالے سے عالمی برادری نے اتفاق کیا ہے واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں فلسطین کے کم از کم پندرہ شہری ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا