English   /   Kannada   /   Nawayathi

نو سال کے عرصہ میں سیکڑوں افراد نے دار القضاء سے استفادہ کیا : مفتی محمد عاشق صدیقی ندوی 

share with us

مظفر نگر 02؍ اپریل 2018(فکروخبر /ذرائع) نظام قضاء اور ہما ری ذمہ داری کے عنوان پر دارالقضاء آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جا معہ امام ولی اللہ اسلامیہ پھلت میں یک روزہ خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ائمہ مساجد اور وکلاء و دانشور طبقہ کو مدعو کیا گیا صدارتی خطاب میں داعئی اسلام حضرت مو لانا محمد کلیم صد یقی نے فر ما یا اصل کام یہ ہے کہ ہم شریعت کو اپنی زندگیوں میں لا ئیں اپنے گھروں میں اس نظام کو قائم کریں ہما رے اس ملک ہندوستان سے زیادہ کہیں سازگار حالات نہیں ہیں جہاں آپ اسلا می نظام و ماحول بنا سکیں اور اپنی شریعت پر عمل کر سکیں نا ہی حکو مت اس بات پر پا بندی عائد کر تی ہے کہ آپ سر کا ری عدا لت کو چھو ڑ کر معاملات دارالقضاء میں کیوں حل کراتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ علماء نے لکھا ہے کہ امت میں نظام قضاء قائم کرنا امت کے ذمہ فرض کفایا ہے لیکن ہما رے یہاں رواجی دین جینے کا رواج ہے نمازِ جنازہ کے سلسلہ میں تو ہم حساس ہے کہیں خدا نخواستہ نماز جنازہ کے بغیر تد فین ہو جا ئے تو نو حہ کر تے ہیں لیکن اپنی بستیوں میں شریعت کے مطا بق فیصلہ کرا نے کی کو شش نہیں کر تے ہیں مو لانا وصی سلیما ن ندوی نے اپنے خطاب عام میں فر مایا جہاں جہاں ملک میں نظام قائم ہے اس کا تعاون کر نا اور اس کو منضبط کر نے کی کو شش کر نا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے مساجد کے ائمہ کو مخا طب بناتے ہو ئے کہا کہ ائمہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ممبر کو اس اہم فریضہ کی نشرو اشاعت کے لئے استعمال کریں عوام کے سامنے فکر و سوز کے ساتھ اپنا مو قف رکھیں اس لئے کہ در مندی و خیر خوا ہی کے جذ بات کے سا تھ جو بات کہی جا تی ہے وہ ما نی جا تی ہے مفتی تبریز عالم قاسمی آر گنائزر دارالقضاء کمیٹی بورڈ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شر کت کی اور کہا کہ ہمیں عا ئلی قوا نین میں بھر پب ر آزا دی ہے کہ ہم اپنے پر سنل لاء پر عمل کریں اور اس کو اپنی زندگییوں میں لائیں جس کے لئے بورڈ ملک کے مختلف مقامات پر دارالقضاء قائم کر رہا ہے انہوں نے حاضرین کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ صرف ائمہ ہی کیا ہر ایک کو انفاذ شریعت کے لئے کو شش کر نے کی ضرورت ہے تبھی ہم اپنی عزت و وقار کو بحال کر نے میں کامیاب ہو سکے ہیں مفتی محمد عاشق صدیقی ندوی نے اپنی گفتگو میں پھلت کے دارا لقضاء کے مختصر کا ر کر دگی پیش کر تے ہو ئے بتا یا کہ گز شتہ ۹؍ سا لوں سے یہاں دارالقضاء قائم ہے جس میں سیکڑوں افراد نے دارالقضاء سے رجوع کیا اور اس نظام سے فائدہ اٹھا یا ہے ۔
آغاز اجلاس مو لانا محمد کا شف قاسمی کی تلاوت کلا م اللہ سے ہوا جبکہ نعت نبی کا نذ رانہ ڈاکٹر ماجد دیوبندی نے پیش کیا اس خوبصورت باوقار اجلاس کی نظامت کے فرائض ذبیح الرحمن ندوی نے انجام دئے، اس موقع پر شرکت کر نے والوں میں حاجی محمد ذکی ،مولانا محمد عمر گوتم،مولانا دلشاد قاسمی،حافظ محمد ادریس ،ایڈو کیٹ قاضی امجد ،حکیم ظفر،محمود،حافظ امان،حافظ سرور ،سید حسین ندوی،مو لانا مشاہد حسینی،مو لانا مزمل ندوی کے علا وہ کھتو لی و اطراف کے سو سے زائد ائمہ و پردھان نیز چےئر مین رہے ۔پروگرام کو کامیاب بنا نے مو لانا عبد الصمد قاسمی،فیصل ندوی،محمد ثاقب ندوی،مجیب الرحمن ندوی،ماسٹر محمد ارشاد،محمد واجد ندوی،ذکراللہ ناظم بزم ولی الہی،معین الدین،شاہ رخ خان،محمد عارف ،حسیب صد یقی وغیرہ نے اہم کر دار کیاسر زمین مقدس مدینہ منورہ سے تشریف لا ئے ہو ئے مہمان جناب مختار رمضان کی پر سوز دعا ء پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا