English   /   Kannada   /   Nawayathi

موصل میں مارے گئے ۳۹ مزدوروں کی باقیات آج ہندوستان لائی جائیں گی

share with us

نئی دہلی:02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی عراق میں اغوا کرکے ہلاک کئے گئے 39 ہندستانی کنسٹرکشن مزدوروں کے جسد خاکی پیر کو ہندستان لاجائیں گے۔سبھی جسد خاکی کو بغداد میں ہندستانی افسران کو سونپ دئے گئے ہیں۔ہندستانی سفیرپردیپ سنگھ راج پروہت نے کہا کہ نعشوں کو بغداد بین الاقوامی ایئر پر لے جایا گیا ہے۔اور فوج کے ایک طیارے سے ہندستان لایا جائیگا۔جسد خاکی کو لینے کیلئے ہندستان کے امور خارجہ کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ عراق گئے ہیں۔تابوتوں کو طیارے میں چڑھائے جانے کے دوران سنگھ نے انہیں سلامی دی۔سنگھ نے دہشت گردوں کی تنقید کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنی حکومت کا رخ ظاہر کیا۔اسلامک اسٹیٹ کو بیحد ظالمانہ تنظیم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے شہری آئی ایس کی گولیوں کے شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے صحافیوں سے کہا "ہم لوگ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔"غور طلب ہیکہ 2014 میں شمالی موصل شہر پر قبصہ کرنے کے فورا بعد آئی ایس نے ان مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا