English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترپردیش : سلاٹر ہاؤس پر پابندی کو قانونی حیثیت دینےنیا آرڈیننس جا ری

share with us

لکھنو:02اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں سلاٹر ہاؤس پر پابندی کے خلاف لڑی جا نے والی قانونی لڑائی کو زبر دست جھٹکا لگا ہے ۔ریاستی حکومت نے سلاٹر ہاؤس پر پابندی کو قانونی حیثیت دینے کے لئے نیا آرڈیننس جا ری کر دیا ہے ۔یوگی حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے سلاٹر ہاؤس پر لگی پابندی کو مستقل شکل دے دی ہے ۔ سلاٹر ہاؤس کے خلاف نیا آرڈیننس الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل بھی کر دیا گیا ہے ۔

اترپردیش میں تقریباً 80 سلاٹر ہاؤس پر لگی پابندی کو ریاستی حکومت نے قانونی شکل دے دی ہے ۔اسی کے ساتھ ہی سلاٹر ہاوس کے لئے الہ آباد ہائی کورٹ میں لڑی جانے والی قانونی لڑائی کو بھی زبر دست جھٹکا لگا ہے۔ ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ میں آرڈیننس داخل کر دیا ہے ۔سلاٹر ہاؤس کی قانونی لڑائی لڑنے والے فرمان احمد نقوی کا کہنا ہے کہ یہ آر ڈیننس آئینی اصولوں کے خلاف ہے ۔آرڈیننس یو پی سلاٹر ہاؤس ایکٹ میں ترمیم کرکے جاری کیا گیا ہے ۔اس آرڈیننس کی رو سے بلدیہ اور نگر پنچایت کو سلاٹر ہاؤس چلانے اور اس کی منظوری دینے کے اختیارات ختم کر دئے گئے ہیں ۔سلاٹر ہاؤس کے لئےعرضی گزاروں میں سے ایک جاوید محمد کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نےاپنی آئینی جوابدہی سے بچنے کے لئے آرڈیننس کا سہارا لیا ہے۔گرچہ عرضی گزاروں نے اس آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کی بات کہی ہے ۔لیکن قانون دانوں کا خیال ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری اس آرڈیننس کے بعد سلاٹر ہاؤس کا کیس بہت کمزور ہو گیا ہے ۔ان کی رائے ہے کہ عدالت میں آر ڈیننس کی بنیاد پر عرضی گزاروں کا کیس خارج ہو سکتا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا