English   /   Kannada   /   Nawayathi

8سالہ لڑ کی سے ریپ کے ملزم کو مشتعل ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا 

share with us

غازی آباد:یکم اپریل 2018 (فکروخبر/ذرائع)نئی دہلی کے نواحی ایک دیہی علاقے میں8سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ کے ملزم کو مشتعل ہجوم کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد دوافراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے ،یہ بات پولیس نے اتوار کے روز کہی ہے ۔ اس شخص کی شناخت جتندر کے طور پر کی گئی ہے جسے دارلحکومت دہلی سے صرف 20کلومیٹر(12میں )دور ضلع غازی آباد میں ایک لڑکی سے زیادتی کے الزام کے بعد ناراض ہجوم کی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔غازی آباد کے دیہی پولیس سپنرنٹنڈنٹ اروند کمار ماؤریا نے بتایا کہ 25سالہ جتندر جس کی شناخت اسکے صرف ایک نام سے ہوئی ہے ،کو اسکے گھر سے گھسیٹ کر لایا گیا اور مار مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا ہم نے اس واقعہ پردوافراد کو گرفتار کرلیا ہے ا ن میں سے ایک لڑکی کے خاندان کا رکن اور دوسرا ہمسایہ ہے ۔پولیس اپنی تفتیش میں مبینہ جنسی زیادتی کی بھی تحقیقات کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا