English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکھلیش نے قرض معافی پر یوگی حکومت گھیرا کہا، عوام حساب کتاب کرنے کے لئے تیار 

share with us

لکھنؤ۔:یکم اپریل 2018 (فکروخبر/ذرائع)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر زور دار حملہ کرتے ہوئے چاروں طرف سے گھیرا۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت نے پہلے قرض معافی کا اعلان کیا لیکن بینک ابھی بھی کسانوں سے ان کا قرض وصول کر رہی ہے۔ اکھلیش نے وصولی کے سلسلے میں میرٹھ کے جلال پور گاؤں کے گرام پردھان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان سے یوگی حکومت کی سچائی کا ثبوت دلوایا۔ یوگی حکومت کوقرض معافی پر کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ عوام حساب کتاب کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو عوام کو پریشان کرتا ہے، عوام کو اس کو وقت آنے پر سبق سکھاتی ہے۔ یہاں انہوں نے عوام کو بھی بی جے پی سے ہوشیار رہنے کی صلاح دی ۔پریس مذاکرات میں میرٹھ کی تحصیل سردھنا کے گاؤں جلال پور کے گرام پردھان گورو چودھری نے بتایا کہ ان کے گاؤں کے مدن لال سمیت چھ کسانوں کا ایس بی آئی بینک کی ایک شاخ میں اکاؤنٹ ہے۔ سب کے اکاؤنٹ سے پیسہ نکال لیا گیا۔ اسی طرح آس پاس کے گاؤں کو ملا کر کل 35کسانوں کا اکاؤنٹ بھی اسی بینک میں ہے سبھی کا پیسہ ان کے اکاؤنٹ سے نکل گیا ہے۔ بینک منیجر کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے قرض کی وصولی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی پوری ریاست میں وصولی ہو گی۔پردھان نیبتایا کہ نومبر میں وزیر اعلی میرٹھ آئے تھے تب انہوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ ہندو نوجوان اور بجرنگ دل کے لوگوں نے ان کی جم کر پٹائی کی اور ان کو جیل لے جایا گیا اور وہاں بھی ان کو ہراساں کیا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا