English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت تین طلاق بل واپس لے ہم شریعت کے زیر سایہ محفوظ ہیں

share with us

اکولہ میں جماعت اسلامی کی زیراہتمام عظمت شریعت کانفرنس میں خواتین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ مسلم خواتین کی غیر ضروری فکر کرنا بند کرے


اکولہ:یکم اپریل 2018 (فکروخبر/ذرائع)اکولہ میں جماعت اسلامی کی زیراہتمام عظمت شریعت کانفرنس کا انعقاد 31 مارچ کی شب 7 تا 10 بجے اوپن تھیٹر میں ہوا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کرکے اپنی دینی و ملی غیرت کا ثبوت دیا۔ ممتاز ممبئی اور ڈاکٹر مبشرہ فردوس اورنگ آباد نے خواتین سے خطاب کیا۔ جملہ خواتین نے تین طلاق بل کو واپس لینے اور شریعت میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ شریک خواتین نے شریعت ہمار ی جان سے پیاری۔ میری شان میری شان شریعت اسلام جیسے نعروں سے بار بار بار فضا گونج رہی تھی۔ انہوں نے اس طرح کے نعروں سے شریعت سے اپنی وابستگی اور لگاؤ کا اظہار کیا۔ آخر میں سبھی خواتین نے کھڑے ہوکر اور ہاتھ اْٹھاکر شریعت پر عمل کرنے اور شریعت کی حفاظت کے لیے زندگی کی آخر ی سانس تک جدوجہد کرنے کا عہد کیا۔
کانفرنس میں درج ذیل قراردادیں منظور کی گئی(1) یہ کانفرنس حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ تین طلاق بل واپس لے۔ ہم تمام خواتین اس بل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اپنے آپ کو اسلامی شریعت میں محفوظ سمجھتی ہیں۔ (2) حکومت سے اپیل ہے کہ وہ بھارت کے حقیقی مسائل بے روزگاری ، شراب نوشی کی تباہ کاریاں ، کسانوں کی خودکشی ، فرقہ وارانہ کشمکش کا خاتمہ کرکے ملک کی حقیقی ترقی پر توجہ دے ( 3) حکومت مسلم خواتین کی غیر ضروری فکر کرنا بند کرے۔ ہم اپنے مسائل کو اسلامی قوانین کے ذریعے ہی حل کریں گے۔ ہمیں کوئی اور قانون کی ضرورت نہیں۔ ہم شریعت میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو قطعی برداشت نہیں کریں گی اور شریعت کی حفاظت کی ہر ممکن جدوجہد زندگی کی آخری سانس تک کرتی رہیں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا