English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش : اندور میں ہوٹل کی چار منزلہ کی عمارت منہدم ، 10 افراد کی موت ، معاوضہ کا اعلان

share with us


اندور :یکم اپریل 2018 (فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں ہوٹل کی چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے۔ اس حادثہ میں 10 افراد کی موت ہوگئی ہے جبکہ تین افراد سنگین طور پر زخمی ہیں۔ مزید افراد کے ملبہ میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور نگر نگم کی ٹیمیں امدادی اور بچاو کاموں میں مصروف ہیں۔ادھر ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بلڈنگ حادثہ کے مہلوکین کے ورثا کیلئے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی نے ہلاک شدگان کے ورثا کیلئے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ حادثہ میں زخمی ہوئے لوگوں کیلئے پچا س پچاس ہزار روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا گیا ہے۔
    اطلاعات کے مطابق سروٹے بس اسٹینڈ چوراہے پر واقع ایم ایس ہوٹل کی چار منزلہ عمارت رات تقریبا نو بجے منہدم ہوگئی ۔ یہ عمارت کافی خستہ حال تھی ۔ اس عمارت میں ایک ریسٹورینٹ بھی تھا ۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت ریسٹورینٹ میں متعدد لوگ کھانا کھارہے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ، اس وقت ہوٹل کے نیچے کئی آٹو رکشا اور کچھ دیگر گاڑیاں بھی کھڑی تھیں۔ عمارت کے گرنے سے وہاں کھڑی گاڑیاں اور اس میں بیٹھے لوگ بھی دب گئےہیں۔ جے سی بی مشین کے ذریعہ ملبہ ہٹاکر لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا